Saturday, May 4, 2024

سیلزٹیکس کی وصولی‘ عدالت نے وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا

سیلزٹیکس کی وصولی‘ عدالت نے وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا
October 6, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت۔ عدالت نے وزارت پٹرولیم سے آٹھ نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شیراز ذکاءایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ وکیل کے مطابق پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر سیلز ٹیکس نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ پارلیمان سے منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی غیرقانونی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے۔