Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی دھرنے کیخلاف درخواست‘ لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

پی ٹی آئی دھرنے کیخلاف درخواست‘ لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل
October 24, 2016
لاہور (92نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بنچ تشکیل دیا ہے۔ بنچ 26 اکتوبر سے درخواست پر سماعت کا آغاز کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج شاہد حمید ڈار بنچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر دو ارکان میں جسٹس انوارالحق اور جسٹس قاسم خان شامل ہیں۔ مقامی شہری عاطف ستار نے عمران خان کے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد بند کرنے سے روکا جائے کیونکہ احتجاج کے نام پر شہریوں کی آزادی کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔