Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہائیکورٹ نے شوگر ملز کی غیر قانونی منتقلی کا حکومتی فیصلہ کالعدم کردیا

ہائیکورٹ نے شوگر ملز کی غیر قانونی منتقلی کا حکومتی فیصلہ کالعدم کردیا
October 10, 2016
  لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے بھائی کی شوگر ملزکی  دوسرے ضلع میں منتقلی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے حکومتی حکمنامے کو  کالعدم  قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نواز شریف  کے بھائی کی گوجرہ میں واقع شوگر ملز کی رحیم یار خان منتقلی  کو تحريک انصاف کے  رہنماء جہانگير ترين اور ديگر شوگر ملز مالکان نے لاہور ہائیکورٹ میں  چيلنج کيا تھا۔  درخواست گزاروں کا موقف تھا  کہ قانون کے تحت نئي شوگر ملز لگانے پر پابندي ہے ليکن وزیراعظم نے اپني شوگر ملز کو فائدہ پہنچانے کے ليے دوسرے  ضلع ميں منتقل کرنا شروع کر ديا ہے۔ شوگر ملز کے بڑھنے سے دوسري فصلوں کو نقصان  کے ساتھ  پہلے سے موجود شوگر ملز کو مالی نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک  نے دلائل مکمل ہونے پر شوگر ملز کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے  حکومتی حکمنامہ کالعدم قرار دے دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔