Friday, May 17, 2024

لگتا ہے حکومت نے عمران کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کرلیا، زلمے خیل زاد

لگتا ہے حکومت نے عمران کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کرلیا، زلمے خیل زاد
March 22, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خیل زاد کا کہنا تھا کہ لگتا ہے حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پارلیمنٹ چند دنوں میں سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل قرار دینے اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرسکتی ہے، ایسے اقدامات سے آئی ایم ایف اور عالمی برادری کی سپورٹ کم ہو جائے گی، سیاسی کشیدگی، انتشار اور سکیورٹی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

ادھر امریکی سینیٹر جیکی روزن کا بھی پاکستان میں بڑھتی سیاسی کشیدگی پر اظہارتشویش کیا، تمام جماعتوں سے اختلافات پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کردیا، کہا فریقین قانونی کی حکمرانی اور جمہوریت پر عمل پیرا رہیں۔