Saturday, April 27, 2024

لگتا ہے اسٹیبلشمنٹ اپریل میں الیکشن کی طرف جا رہی ہے، عمران خان

لگتا ہے اسٹیبلشمنٹ اپریل میں الیکشن کی طرف جا رہی ہے، عمران خان
December 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں گیارہ جنوری سے قبل اعتماد کا ووٹ لے لیں گے، چودھری پرویز الہی پر کوئی شک نہیں، انہیں جب کہیں گے وہ اسمبلیاں توڑ دینگے۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،لیکن لگتا ہے اپریل میں الیکشن ہو جائینگے۔  

مزید بولے جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی انتخاب تو کروانا پڑیں گے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں پی ڈی ایم قیادت کے عوام دشمن اقدامات پر بھر پور آواز بلند کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔  

اجلاس میں فیصلہ کیا تباہ حال معشیت ، ناقص گورنس اور ناکام خارجہ پالیسی کو ہدف تنقید بنایا جائے گا، اعظم سواتی کیلئے بھرپور آواز بلند کی جائے گی اور احتساب کے عمل کو ختم کرنے کیخلاف آواز بلند کی جائے گی۔