Sunday, September 8, 2024

لاہور آج پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ

لاہور آج پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ
November 16, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور آج پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ کیا گیا۔ فضا آلودہ ہونے سے بیماریاں بھی بڑھنے لگیں۔

صوبائی دارالحکومت آلودہ ہونے سے شہری ناک اور گلے کے امراض میں مبتلا ہوگئے، شہریوں کی آنکھیں بھی متاثر ہونے لگیں۔

نئی دہلی 256 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا، کراچی کا 179 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودگی میں تیسرا نمبر ہے۔