Thursday, April 18, 2024

ماضی کے لیجنڈ کرکٹرز ٹیلنٹ کی تلاش میں پاکستان پہنچ گئے

ماضی کے لیجنڈ کرکٹرز ٹیلنٹ کی تلاش میں پاکستان پہنچ گئے
October 1, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی اسپورٹس فاو¿نڈیشن کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے جونٹی رہوڈز‘ ڈینی موریسن‘ سر اینڈی رابرٹس اور ڈیمین مارٹن کراچی پہنچ گئے۔ دو خوش نصیب باولر اور بیٹسمین کو ٹریننگ کے لیے آسڑیلیا بھیجا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اسپورٹس فاونڈیشن کے زیراہتمام پاکستانی ٹیلنٹ کو گروم کر نے کے لیے ویسٹ انڈیز کے سر اینڈی رابرٹس‘ جنوبی افریقہ کے مشہور زمانہ کرکٹر جونٹی رہوڈز‘ کیوی اسٹار ڈینی موریسن اور آسٹریلوی ڈیمین مارٹن کراچی پہنچ گئے۔ یہ چاروں لیجنڈ کرکٹرز دو کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے جن کو مزید ٹریننگ کے لیے آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔ اپنے شعبوں کے استاد پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کے معترف نظر آئے۔ کراچی اسپورٹس فاونڈیشن کے فخر عالم کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس پروگرام میں دیگر کھیلوں کو بھی شامل کیا جائیگا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔