Sunday, September 8, 2024

لڑکا لڑکی ویڈیو اسکینڈل کیس، عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم

لڑکا لڑکی ویڈیو اسکینڈل کیس، عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم
March 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی ویڈیو اسکینڈل کیس میں عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں لڑکا اور لڑکی  پر تشدد اور ویڈیو اسکینڈل کیس  کے مرکزی ملزم عثمان مرزا کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزمان محب بنگش، ادارس قیوم بٹ، حافظ عطاء الرحمن اور فرحان شاہین کو بھی عمر قید کی سزا سنائی ۔ کیس میں نامزد دیگر دو ملزمان عمر بلال اور ریحان کو عدالت نے بری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں  مقدمے کا ٹرائل ساڑھے 5ماہ تک چلتا رہا۔ مقدمے میں 21 گواہان پر وکلا نے جرح کی۔ مقدمے میں ایف آئی اے کی خاتون سمیت تین اہلکار بھی بطور گواہ شامل رہے۔ متاثرہ جوڑا 11 جنوری کو اپنے بیان سے منحرف ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت نے خود کیس کی پیروی کا فیصلہ کیا۔

6 جولائی 2021 کو اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا اور لڑکی پر تشدد اور انکو برہنہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔