Thursday, April 18, 2024

لبنان میں مالیاتی بحران سنگین، آٹھ سے زائد بینکوں کا سروسز بند کرنے کا اعلان

لبنان میں مالیاتی بحران سنگین، آٹھ سے زائد بینکوں کا سروسز بند کرنے کا اعلان
September 17, 2022 ویب ڈیسک

بیروت (92 نیوز) - لبنان میں مالیاتی بحران مزید شدت اختیار کر گیا، آٹھ سے زائد لبنانی بینکوں کا ملک بھر میں اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ شہریوں نے بینکوں سے اپنی رقوم لینے کیلئے دھاوا بول دیا، کوئی نقلی پستول سے اپنی رقم واپس لینے جا پہنچا تو کوئی منت سماجت کرنے پر مجبور ہوگیا۔

لبنان میں معاشی بحران سے کرنسی کی بےقدری کا سلسلہ جاری ہے، کورونا کے بعد سے معاشی سرگرمیاں سست ہونے پر معیشت لڑکھڑانے لگی۔ صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہے کہ لبنان کے آٹھ بینکوں نے ملک بھر میں اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ شہری بینکوں میں موجود رقوم کی واپسی کیلئے طرح طرح کے جتن کرتے دکھائی دیتےہیں، کچھ روز پہلے ایک خاتون نقلی پستول لے کر بینک لوٹنے جا پہنچی جبکہ بینکوں کے سامنے نقدی کیلئے شہریوں کی قطاریں اور ش بڑھتا جارہا ہے۔ اب تک پانچ بینکوں پر حملوں کی خبریں سامنے آچکی ہیں، کئی مقامات پر شہری بینک عملے سے الجھتے، منت سماجت کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

بینکوں پر کھاتہ داروں کے دھاوا بولنے کے واقعات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے وزیر داخلہ بسام مالاوی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ لبنان میں بینکوں کی ایسوسی ایشن نے پیر سے تین دن کے لیے کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکارہیں، دارالحکومت بیروت کے ریسٹورنٹ جہاں ہر وقت گاہکوں کا رش ہوتا تھا اب ہر وقت سائیں سائیں کرتے دکھائی دیتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے مارچ میں کورونا کی جزوی پابندیاں ختم کرنے کے بجائے حکومت کو مکمل طور پر لاک ڈاون ختم کرنا چاہئے کیونکہ کاروبار نقصان میں جا رہے ہیں۔