Tuesday, April 16, 2024

لازوال اداکاری کرنے والے فنکار قاضی واجد کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے

لازوال اداکاری کرنے والے فنکار قاضی واجد کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے
February 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لازوال اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے منفرد فنکار قاضی واجد کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔

بارعب شخصیت لیکن لہجے میں بلا کی مٹھاس، ملنسار اتنے کہ جو ایک بار ملا وہ گرویدہ ہو گیا۔ شائستگی ،احترام اور عاجزی کا پیکر قاضی واجد کا جداگانہ انداز و اداکاری ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں گھر کیے رہا اور ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑ گیا۔

کردار منفی یا ہو مثبت قاضی واجد ناظرین کی وجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا فن خوب جانتے تھے۔ انکے مشہور ڈراموں میں کرن کہانی، آنگن ٹیڑھا تعلیم بالغاں، دھوپ کنارے، تنہائیاں اور دیگر شامل ہیں لیکن خدا کی بستی میں راجہ کا کردار ان کی شناخت بن گیا اور انہیں لازوال شہرت بخشی۔

سو سے زائد ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنے والا یہ فن کار11 فروری 2018 کو  اس فانی دنیا سے کوچ کر گیا۔