لاہور (92 نیوز) - لائسنس کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا، عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت 22 نومبر تک منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر فیصل شہزاد گوندل عدالت میں پیش ہوئے، مؤقف اپنایا کہ عثمان بزدار پر رشوت لے کر مختلف کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا الزام ہے۔ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے۔