Saturday, May 18, 2024

کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف وکلا کا شدید احتجاج

کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف وکلا کا شدید احتجاج
October 7, 2016
لاہور(92نیوز)کنٹرول لائن پر فائرنگ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر کے وکلاء متحد ہو گئے لاہور میں وکلاء کی ریلی کے دوران فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی اجلاسوں میں مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق مودی سرکار کو پاکستان کی وکلاء برداری نے للکار دیا کنٹرول لائن پر فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف وکلاء یک زبان ہو کر نعرے لگاتے رہے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ وکلاء تنظیموں کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ اور ایوان عدل میں دو اجلاس منعقد ہوئے جن میں مودی سرکار کے خلاف متفقہ طور پر قراردادیں منظور کی گئیں۔