Thursday, May 2, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں ،قانون نافذکرنیوالے ادارے الرٹ ہیں : مراد علی شاہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں ،قانون نافذکرنیوالے ادارے الرٹ ہیں : مراد علی شاہ
October 12, 2016
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ  سندھ مرادعلی شاہ کاکہناہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں سکیورٹی خدشات موجود ہیں۔قانون نافذ کرنیوالے ادارے الرٹ ہیں امیدہے یوم عاشورکے تمام جلوس پرامن طریقے  سے اپنی منزل مقصودپرپہنچیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  ایم اے جناح روڈ پہنچ گئے ۔  ڈی جی رینجرز  میجر جنرل بلال اکبر  اور  آئی جی سندھ بھی  وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں قوی امید ہے کہ آج بھی سیکورٹی ادارے جلوس کو پر امن طریقے سے منزل مقصود  تک پہنچائیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھرمیں رینجرزپولیس ودیگرقانون نافذکرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ   ہم سب متحرک ہیں عوام اور ادارے ساتھ ساتھ رہیں۔ وزیراعلیٰ  سندھ نے ایم اے جناح  روڈ کے اطراف کی سکیورٹی کاجائزہ لیااورموقع پرضروری ہدایات دیں ۔