Friday, April 26, 2024

ٹرمپ کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا

ٹرمپ کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا
October 29, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی رنگین مزاجی کا ایک اور قصہ سامنے آگیاسابق مس یوٹاہ بھی  کہتی ہیں کہ  ٹرمپ نے انہیں دوبار جنسی طور پر ہراساں کیا۔  مستقل سامنے آنے والے ایسے  واقعات کے بعد ٹرمپ کا خواتین میں مقبولیت  کا گراف مزید گر گیا ہے  ۔۔  رائے عامہ کے نئے سروے میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حریف  ہلری کلنٹن سے چھے پوائنٹس پیچھے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  ڈونلڈ ٹرمپ  کا  ماضی اس کے  گلے ہی ہڈی بن گیا خواتین کی جانب سے  جنسی طور پر ہراساں  کئے جانے  کے  بڑھتے الزامات نے  ٹرمپ کو خواتین ووٹر زکے لئے ناپسندیدہ بنا دیا۔ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر  اب تیرہویں خاتون نے بھی الزام عائد کر دیا ہے امریکی ریاست یوٹاہ کی سابق ملکہ حسن ٹیمپل ٹیگرٹ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ انیس سو ستانوے میں ایک مقابلہ حسن کی ریہرسل کے دوران ٹرمپ نے ان کے ساتھ نازیبا حرکت کی ٹیمپل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دفتر میں ہونے والی  دوسری ملاقات میں بھی انہیں  جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جس کے بعد وہ اپنا دورہ مختصر کر کے واپس آگئیں اور پھر کبھی ٹرمپ سے رابطہ نہیں رکھا۔ ایسے الزامات کے سامنے آنے کے بعد    ٹرمپ کی  خواتین میں مقبولیت  کا گراف مزید گر گیا ہے  رائے عامہ کے نئے سروے میں  ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حریف  ہلری کلنٹن سے چھے پوائنٹس پیچھے ہیں، سروے میں بیالیس فیصد ووٹرز نے ہلری کی حمایت کی ہے  جبکہ  ڈونلڈ ٹرمپ  کو صرف چھتیس فیصد ووٹر کی حمایت حاصل ہوئی۔