Tuesday, May 7, 2024

گورنر ہاؤس میں دہشتگردی کی آخری علامت رخصت ہوگئی : نہال ہاشمی

گورنر ہاؤس میں دہشتگردی کی آخری علامت رخصت ہوگئی : نہال ہاشمی
November 11, 2016
کراچی(92نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق گورنر سندھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔کہتے ہیں گورنر ہاؤس سے دہشت گردی کی آخری علامت رخصت ہوگئی، پاکستان کونہ ماننےوالوں کا دورختم ہوگیا۔ اُدھر حکمران جماعت کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان کو ذاتی رائے قرار دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق ن لیگ کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی ڈاکٹر عشرت العباد پر پھٹ پڑے۔۔ نئے گورنر سندھ  سعیدالزماں کی  تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کےعوام کا اور جمہوریت کا حلف ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی الطاف حسین کے دور اور دہشت گردی کی آخری علامت بھی گورنرہاؤس سے رخصت ہوگئی۔۔ دوسری جانب مسلم لیگ کی رہنما اور وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیاکہتی ہیں نہال ہاشمی کی ذاتی رائے کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔