Wednesday, April 24, 2024

لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کا رنگا رنگ ایمی میلہ سج گیا

لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کا رنگا رنگ ایمی میلہ سج گیا
September 13, 2022 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) - امریکی شہر لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کا رنگا رنگ ایمی میلہ سج گیا، ستاروں نے ریڈکارپٹ پر جلوے بکھیرے، لی جنگ جے بہترین ٹی وی ایکٹر قرار پائے، ایوارڈ شو میں ڈانس اور کامیڈی پرفارمنس نے شرکا کو مسکرانے اور جھومنے پر مجبور کردیا۔

لاس اینجلس میں 74 ویں سالانہ ٹی وی اکیڈمی ایمی ایوارڈ ز کا میلہ، مختلف کٹیگریز میں 25 ایوارڈز دیئے گئے۔

’سکوئڈ گیمز‘  کے لی جنگ جے نے بہترین اداکار کا نام اپنے نام کیا، جیس سودیکیز مزاحیہ سیریز ’ ٹیڈ لاسو‘  میں اچھے کام پر بہترین مزاحیہ اداکار قرار پائے۔

’یوفوریا‘ کی اداکارہ زیندایا بہترین ٹی وی اداکارہ قرار پائیں،،، کامیڈی میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ڈرامے ’ ہاکس‘ کی اداکارہ جین سمارٹ کو دیا گیا۔

ایمی ایوارڈ کے میلے میں ایچ بی او کے ’سکسیشن‘ کو بہترین ڈرامہ، ’ٹیڈ لاسو‘ کو بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ ملا، دی وائٹ لوٹس‘ کو آؤٹ سٹینڈنگ لیمٹڈ سیریز کا ایوارڈ ملا جبکہ اس کیٹگری میں مائیکل کیٹن نے بہترین اداکار اور اماندہ سیفرائیڈ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

بہترین معاون اداکار کی کٹیگری میں ڈراما سیریز ’سکسیشن‘  کے میتھیو میکفادین، ’اوزارک‘  کی جولیا گارنر، ’ٹیڈ لاسو‘  کے بریڈ گولڈسٹین اور ’ایبٹ ایلیمنٹری‘  کی اداکارہ شرل لی رالف نے ایوارڈ حاصل کیا۔