Thursday, March 28, 2024

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 51 ویں یوم شہادت پر مزار پر پُروقار تقریب

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 51 ویں یوم شہادت پر مزار پر پُروقار تقریب
December 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 51 واں یوم شہادت پر آج موضع محفوظ آباد پرانا پنڈ ملکاں میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل شعیب بن اکرم نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول وعسکری حکام اور شہداء کے لواحقین بھی تقریب میں موجود تھے۔

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر نے 18 دسمبر 1971ء کو اٹاری اور واہگہ بارڈر پر مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔