Thursday, April 25, 2024

لانگ مارچ سے متعلق عمران خان جو کہیں گے پنجاب حکومت اس پر عمل کرے گی، پرویز الہٰی

لانگ مارچ سے متعلق عمران خان جو کہیں گے پنجاب حکومت اس پر عمل کرے گی، پرویز الہٰی
October 6, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا کہنا ہے لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان جو کہیں گے پنجاب حکومت اس پر عمل کرے گی۔

لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا شریف خاندان سے ملاقات کا کوئی شوق نہیں۔ کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہئے۔ مجھے ان کے گھر کے ایک ایک شخص کا علم ہے، بالکل نہیں ملنا چاہتا۔

 انہوں نے کہا ہر طرف عمران خان کی حکومت ہے، لانگ مارچ کے دوران رانا  ثناء اللہ کو کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔ رانا ثنا اللہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔ سیلاب کے دوران پنجاب کے ساتھ شہباز شریف نے اچھا سلوک نہیں کیا ۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے وقت آنے پر واضح موقف  اپنائے گی۔ عمران خان جو کہیں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔