لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد کا کہنا ہے لانگ مارچ میں جان ڈالنے کےلیے وزیرِآباد واقعہ رچایا گیا۔
سانحہ وزیر آباد کے مبینہ ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وزیر آباد واقعہ پلانٹڈ تھا، لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حملہ لانگ مارچ میں جان ڈالنے اور اسے دوبارہ زندہ کرنے کے لیے خود کیا گیا۔
ملزم نوید کے وکیل نے کہا کہ یہ عدالت اس لیے نہیں جا رہے کہ وقوعہ ان کا اپنا بنایا ہوا ہے۔ ہم تو تسلیم ہی نہیں کرتے کہ عمران خان کو کوئی زخم آیا ہے۔
ملزم نوید کے وکیل کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی موقع کے ثبوت کو تحقیقات کا حصہ نہیں بنا رہی، جے آئی ٹی اور عمران خان نے ملی بھگت سے کیس خراب کیا۔