Saturday, May 11, 2024

لانگ مارچ میں توڑپھوڑ، تحریک انصاف کے نو ایم پی ایز کی عبوری ضمانت کی توثیق

لانگ مارچ میں توڑپھوڑ، تحریک انصاف کے نو ایم پی ایز کی عبوری ضمانت کی توثیق
June 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لانگ مارچ کے دوران لڑائی جھگڑا کرنے اور پولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں تحریک انصاف کے نو ایم پی ایز کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما عبوری ضمانتوں میں توثیق کیلئے لاہور سیشن کورٹ پہنچے۔ ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے تحریک انصاف کے 9 ایم پی ایز کی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، مراد راس اسلم اقبال سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر نو ایم پی ایز کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

ادھر پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سیشن عدالت نے میاں محمودالرشید ،اسلم اقبال ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ  اسی مقدمے میں ایم پی اے ندیم عباس اور مراد کی عبوری ضمانتیں 50،50 ہزار مچلکوں کے عوض کنفرم کر دیں۔