Saturday, April 27, 2024

لانگ مارچ میں توڑپھوڑ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع

لانگ مارچ میں توڑپھوڑ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع
June 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - لانگ مارچ میں توڑپھوڑ سے متعلق کیس میں سیشن کورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کر دی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ ، پولیس پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، مراد راس، میاں اسلم اقبال اور ندیم بارا سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔

سیشن کورٹ نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کر دی ہے۔ ملزمان کے وکلا نے درخواستوں میں استدعا کی کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بدترین تشدد کیا۔ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔ عدالت ضمانت منظور کرے ۔

عدالت نے پولیس کو ان رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا اور تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔