لاہور (92 نیوز) - لاہور کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی کے ایک اور مقدمے میں تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم کر دیں۔
ان رہنماؤں کیخلاف لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نےعبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر کے آئین کی خلاف ورزی کی۔ جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا،عدالت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرے۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، یاسر گیلانی، شیخ امتیاز، اکرم عثمان،عندلیب عباس، جمشید چیمہ، حماد اظہر اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔