Wednesday, April 24, 2024

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع
June 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے کیس میں یاسمین راشد، حماد اظہر، محمودالرشید سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ یاسمین راشد ، حماد اظہر ، میاں محمودالرشید سمیت 18 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو متعلقہ تھانوں میں شامل تفتش ہونے کا حکم دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے ایک بار پھر حکومت پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما بولے حکومت چاہتی ہے ہم ضمانتیں ہی کراتے رہیں۔ ضمنی الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔ اپنے ووٹوں کی حفاظت بھی کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ گلبرگ ،بھاٹی گیٹ ، تھانہ شاہدرہ اور شفیق آباد پولیس نے  دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج کر رکھے ہیں۔