Saturday, April 20, 2024

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع
July 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے معاملے کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ سابق وزیراعظم عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے عمران اسماعیل، شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی منظور کی۔

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئے۔ ایک ارب ڈالر کیلئے ان سے ناک کی لکیریں نکلوائی جارہی ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ہماری ایف آئی آر تھانوں میں پڑی ہیں لیکن کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔