Friday, April 26, 2024

لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، عثمان بزدار

لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، عثمان بزدار
March 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

عثمان بزدار نے موجودہ وقت اپوزیشن کے گھبرانے کا وقت قرار دے دیا۔ صحافیوں سے غیررسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ چودھری برادران سے ملاقات انتہائی زبردست رہی، اب اپوزیشن کو گھبرانا ہے۔ کسی کو نہیں روکا کوئی آنا چاہتا ہے تو ویلکم کہتے ہیں۔ لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

90 شاہراہ قائداعظم پر نرسنگ کنونشن سے خطاب میں وزیراعلی نے 28 نرسنگ کالجز میں بنیادی سہولیات کے لیے ڈھائی ارب کے پیکیج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کورونا میں نرسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر سال 2 مارچ کو نرسنگ ڈے منانے کا اعلان بھی کیا۔

نرسوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔