Friday, April 19, 2024

لانگ مارچ 25سے 29 مئی کے درمیان ہو گا، عمران خان

لانگ مارچ 25سے 29 مئی کے درمیان ہو گا، عمران خان
May 20, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ 25 سے 29 مئی کے درمیان ہو گا۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کہا اتوار کو پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد تاریخ دوں گا، ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دو، اسمبلیاں تحلیل کرو۔

پی ٹی آئی چئیرمین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں عوام کا سمندر دیکھ رہا ہوں، یہ وہ انقلاب ہے جو پاکستانیوں کو ایک قوم بنارہا ہے، امریکی ہوتے کون ہیں 22کروڑ عوام کے وزیراعظم کو دھمکی دیں، بے شرم  ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں، ملک کی فکر نہ ہو تو ان کی حکومت3ماہ  چلنے دوں، یہ لوگ مزید رہے تو ملک کا حال سری لنکا جیسا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بات سیاست سے آگے نکل گئی، اب انقلاب آئے گا، ان سب نے مل کر منتخب وزیراعظم کو ہٹایا، یہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے، قبضہ کر کے بیٹھے تھے۔

عمران خان نے کہا جنہیں تجربہ کار کہہ کر لایا گیا ان کا سارا تجربہ کرپشن کا ہے، جب آتے ہیں ملک مقروض ہونا شروع ہوجاتا ہے، سازش تو کرلی اب بتائیں ملک کیوں نہیں سنبھل رہا؟ کبھی لندن بھاگتے ہیں کبھی آئی ایم ایف جارہے ہیں، اتنے ڈرے ہوئے ہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانے کی بھی ہمت نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کو کہتے ہیں قیمتیں بڑھاؤ تاکہ وہ فوج پرپڑ جائے، ملک کی فکر نہ ہو تو چاہوں گا یہ اور چلیں، جتنی دیر یہ چلیں گے اتنا ہی ذلیل ہونگے۔