Friday, April 26, 2024

لالی وڈ کے لیجنڈ اداکار آغا طالش کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

لالی وڈ کے لیجنڈ اداکار آغا طالش کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
February 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لالی وڈ کے لیجنڈ اداکار آغا طالش کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے۔

1926ء کو بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں آنکھ کھولنے والے آغا طالش نے بطور ہیرو، ولن سمیت کیریکٹر ایکٹر کی حیثیت سے چار دہائیوں تک اپنی جاندار اداکاری کی بدولت پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

قیام پاکستان سے قبل فلم ’’ سرائے کے باہر ‘‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے آغا طالش کی پہلی پاکستانی فلم نتھ انیس سو باون میں ریلیز ہوئی لیکن فلم ’’ سات لاکھ ‘‘ کے ایک گیت نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

انیس سو باسٹھ میں ریاض شاہد کی تحریر کردہ فلم شہید میں آغا طالش کے کردار کو بہت سراہا گیا۔

سیکڑوں فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے اور فلم اندسٹری میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے عظیم اداکار آغا طالش انیس فروری انیس سو اٹھانوے کو تہتر سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، تاہم اپنے مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔