Saturday, May 4, 2024

لالی وڈ فلم ’’ جاوید اقبال ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلر ‘‘ کی نمائش روک دی گئی

لالی وڈ فلم ’’ جاوید اقبال ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلر ‘‘ کی نمائش روک دی گئی
January 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رپورٹر محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے لالی وڈ فلم ’’ جاوید اقبال ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلر ‘‘ کی نمائش روک دی۔

فلم کو تمام سنسر بورڈز نے کلین چٹ دی لیکن فلم کی کہانی پر مختلف شکایات ملنے پر نمائش روکی گئی۔ فلم کو دوبارہ سے دیکھا جائے گا اور فل بورڈ فلم کی ریلیز کا فیصلہ کرے گا۔

فلم سو بچوں کے مقبول سیریل کلر جاوید اقبال کی کہانی پر مبنی ہے، فلم کی کاسٹ میں اداکار یاسر حسین، عائشہ عمر سمیت دیگر شامل ہیں۔