Friday, May 3, 2024

لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں، یہ ایک تاریخ ہے، شیخ رشید

لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں، یہ ایک تاریخ ہے، شیخ رشید
October 17, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں، یہ ایک تاریخ ہے ، جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

سوموار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی چیز نہیں ملی تو تین مرلے کی لال حویلی نکال دی گئی۔ نااہل حکمران اپنےلیےرسوائی اور ہمیں مزیدپزیرآئی دے رہے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا آٹھ میں سے چھ نشستیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے۔