Sunday, September 8, 2024

لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو بھوک سے مرنے کا خطرہ لاحق ہے، وزیراعظم

لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو بھوک سے مرنے کا خطرہ لاحق ہے، وزیراعظم
January 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاکھوں افغانوں اور خاص طور پر بچوں کو بھوک سے مرنے کا خطرہ لاحق ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سیو افغان لائیوز کے ہیش ٹیگ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بین الاقوامی اقدام میں شامل ہوں۔

اُنہوں نے پیغام میں مزید کہا کہ انسانی بنیادوں پر افغان عوام کو امداد کی فراہمی عالمی برادری کے ذمے ہے۔