Sunday, September 8, 2024

لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیاں سجانے پر برطانوی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کا خطرہ

لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیاں سجانے پر برطانوی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کا خطرہ
January 20, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیاں سجانے پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

بورس جانسن کے خلاف پارٹی کے اندر بھی بغاوت بڑھ گئی۔ اہم رہنما کرسچن ویک فورڈ حزب اختلاف کے بینچوں پر بیٹھ گئے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں سوالات کے سیشن میں بھی بورس جانسن کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بورس جانسن اس وقت وزارت عظمی بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ان کے لئے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں لیکن انہوں نے کسی بھی صورت استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا۔

ادھر بورس جانسن نے اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے لازمی ماسک، ورک فرام ہوم اور ویکسین سرٹیفکیٹ کی پابندیاں بھی اگلے ہفتے سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سکینڈری اسکول میں ماسک لازمی پہننے کی سختی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

برطانوی اخبارات کے مطابق بورس جانسن سیاسی دباؤ کو ختم کرنے کیلئے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز نرم کر رہے ہیں تاکہ  سیاسی فائدہ حاصل کر سکیں۔