Tuesday, May 7, 2024

لاہور پولیس نے مال روڈ سے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیے

لاہور پولیس نے مال روڈ سے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیے
November 12, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور پولیس نے ڈاکٹروں اور محکمہ آبپاشی کے ملازموں سے مال روڈ چھڑوا لی اور مظاہرین کے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کی طرف سے مظاہرین کو مال روڈ خالی کرانے کا حکم دینے کے بعد پولیس نے کیمپ اکھاڑ دیے ہیں اور مظاہرین کو گھروں کو جانے کی آخری وارننگ دے دی ہے۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کو جانے والا راستہ دھرنا چوک بنا رہا۔ ڈاکٹرز اور نرسوں کا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہوا تو پولیس نے دھرنے والوں کو پیچھے ہٹا دیا۔ ابھی بارش تھمنے ہی نہ پائی تھی کہ اصلاح آبپاشی کا ملازم خودکشی کرنے کے لیے ایک درخت پر چڑھ گیا۔ دوسرے ملازمین اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے لپکے اور بڑی منت سماجت کے بعد بصیرپور کا رہائشی اللہ دتہ درخت سے اترتے ہی حالات کا رونا رونے لگ گیا۔ دوسری جانب دھرنے میں شریک ڈاکٹراور نرسیں اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔