Saturday, April 27, 2024

لاہور، پی آئی سی کا ایئرکنڈیشنڈ سسٹم خراب، مریض دوہری اذیت کا شکار

لاہور، پی آئی سی کا ایئرکنڈیشنڈ سسٹم خراب، مریض دوہری اذیت کا شکار
June 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کا ایئرکنڈیشنڈ سسٹم خراب ہوگیا، مریض دوہری اذیت کا شکار ہوگئے۔

پی آئی سی میں تیماردار دستی پنکھوں اور گتے سے اپنے مریضوں کو ہوا دینے پر مجبور ہوگئے۔ ایمرجنسی وارڈ کا ائیر کنڈیشنڈ سسٹم دو روز سے خراب ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے  اس حوالے سے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی، اے سی سسٹم کو جلد بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پی آئی سی کا دورہ کیا، ایئرکنڈیشنز کی مرمت کے عمل کا معائنہ کیا۔