Monday, May 6, 2024

لاہور نواب ٹاؤن میں نوجوان نے پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی

لاہور نواب ٹاؤن میں نوجوان نے پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی
April 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پب جی گیم ایک اور جان لے گئی۔ لاہور نواب ٹاؤن میں نوجوان نے پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کر لی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق 20 سالہ خوزامہ کو والد نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کیا تھا جس پر نوجوان نے والد کی ڈانٹ پر دلبرداشتہ ہو کر پھندا لے لیا۔ نوجوان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر وحید رزاق کا کہنا ہے کہ  پب جی گیم کا جنون کھیلنے والے کی سوچ سمجھ کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل کاہنہ میں پب جی کے جنونی نوجوان نے  ماں، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کر دیا تھا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پب جی گیم کی وجہ سے گزشتہ برس جنوری سے اب تک 13 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب پولیس نے پب جی پر پابندی کے لیے وفاقی حکومت کوخط بھی لکھا تھا۔