لاہور، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی جی خان اور بہاولپور میں قتل کے پانچ مجرموں کو پھانسی

لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں مدعیوں کے درمیان صلح ہونے پر دو قیدیوں کی پھانسی آخری وقت میں ٹل گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی جی خان اور بہاولپور میں قتل کے پانچ مجرموں کو پھانسی دے دی گئی جبکہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مدعیوں سے صلح ہونے پر سزائے موت کے دو قیدیوں کی پھانسی آخری وقت میں ٹل گئی۔