لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، گرمی کی شدت میں کمی

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ بادل برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔
گزشتہ رات سے جاری کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کو حسین بنا دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
لاہور شہر میں جوہر ٹاؤن میں 38 ملی میٹر ،گلبرگ 27، لکشمی چوک 22، جیل روڈ 18، نشتر ٹاؤن میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں مزید بادل برسیں گئے۔
ادھر بارش کے پیش نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کے تمام ملازمین متحرک ہو گئے ہیں۔
پری مون سون بارشوں کا سلسلہ بائیس جون تک جاری رہے گا۔