Tuesday, April 23, 2024

لاہور میں تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق

لاہور میں تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق
May 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں کریک ڈاؤن کے دوران کانسٹیبل کو گولی لگی۔ ساجد نامی پی ٹی آئی کارکن کے گھر کی چھت سے فائر کیا گیا۔ پولیس نے ملزم اور اس کے والد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ادھر وفاقی وزیر سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کانسٹیبل کی شہادت کے ذمہ دار عمران خان اور انکے ساتھی ہیں ۔ گرفتاری کے لئے آنیوالے اہلکاروں کو ہمت اور حوصلے سے گرفتاری دی جاتی ہے ۔ تحریک انصاف کا لیڈر اور ان کے ساتھی بِلوں میں گھُس کر بیٹھے ہیں۔