Tuesday, April 23, 2024

لاہور میں سینئر صحافی اور کالم نگار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا تشدد

لاہور میں سینئر صحافی اور کالم نگار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا تشدد
July 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں سینئر صحافی اور کالم نگار ایاز امیر پر ایبٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔ موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔

ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ چھ  نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمہ ایاز میر کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا ہے ۔ میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت  ہوا، چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایاز امیر کی دونوں آنکھوں، اوپر والے ہونٹ، سینے اور گھٹنے کے جوڑ پر چوٹ کے نشانات پائے گئے۔

 ادھر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایاز امیر پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی ،وزیر اعظم شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں اور صحافتی تنظیموں نے ایاز امیر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔