Friday, April 19, 2024

لاہور میں سستے رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آئے شہری مایوس دکھائی دیئے

لاہور میں سستے رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آئے شہری مایوس دکھائی دیئے
April 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رمضان بازاروں میں کھانے پینے کی سستی اشیا نایاب ہو گئیں۔ لاہور میں سستے رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آئے شہری مایوس دکھائی دیئے۔

8ارب کے تاریخی پیکیج سے صوبائی دارالحکومت میں لگائے گئے 32 رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔ ضروریات زندگی کی بہت سی اشیا ان بازاروں میں موجود ہی نہیں۔ اگر ہیں تو مشروط طور پر دستیاب ہیں۔ سستے پیاز اور ٹماٹر دستیاب تو ہیں مگر ایک کلو سے زیادہ نہیں خریدے جا سکتے۔ اسی طرح اور بھی اشیا ایک حد سے زیادہ نہیں خریدی جا سکتیں۔ جو اشیا دستیاب ہیں وہ انتہائی غیرمعیاری ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ رمضان بازاروں میں معیاری اور کم قیمت اشیا کی فراہمی یقین بنائے۔