Friday, April 26, 2024

لاہور میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

لاہور میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
June 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں رات گئے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لاہور کے گردو نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز ایران کا جزیرہ کش تھا ۔ زلزلے کی  شدت  ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ رات تین بجے محسوس کیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد، میرپور آزاد کشمیر اور پنجاب کے کئی شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے تھے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔ سرگودھا شہر اور نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے۔ فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔