Friday, March 29, 2024

لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 20 ملزمان گرفتار

لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 20 ملزمان گرفتار
May 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ملزمان سے 89 موٹر سائیکلیں، 08 موبائل فونز، 28 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔ پتنگ سازی وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اہم شاہراؤں پر موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آپریشنز ونگ ہوائی فائرنگ اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔