Saturday, April 20, 2024

لاہور میں چکی کا آٹا مزید 5 روپے مہنگا، قیمت 105 روپے ہوگئی

لاہور میں چکی کا آٹا مزید 5 روپے مہنگا، قیمت 105 روپے ہوگئی
July 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں چکی مالکان نے آٹا 5 روپے مزید مہنگا کردیا۔ فی کلو آٹے کی قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی ہے، چکی کا آٹا 3 ماہ میں 25 روپے مہنگا کیا جاچکا ہے۔

مہنگائی بے لگام، چیک اینڈ بیلنس صرف نام کارہ گیا، چکی آٹا کی قیمت میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا۔

چکی آٹا کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 105 روپے کر دی گئی، چکی آٹا کہ قیمت میں گزشتہ تین ماہ میں 25 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔ گندم پسائی کا ریٹ مزید بڑھا کر 14 روپے فی کلو گرام کر دیا گیا۔ گندم صفائی کی قیمت 4 روپے فی کلو کر دی گئی۔

جنرل سیکرٹری لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا، ہم آٹا مہنگا کرنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا طوفان پہلے ہی برپا ہے، غریب کے لیے ایک ایک نوالہ مہنگا کردیا گیا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی روکنے کے اقدامات کرے۔