لاہور (92 نیوز) - ذخیرہ اندوزمافیا متحرک ہوگیا، لاہور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہو کر 2800 روپے کا ہوگیا۔ آٹا مہنگا ہونے پر شہریوں میں بے چینی کی لہردوڑ گئی۔
عوام کے لیے روٹی کے دو نوالے بھی مشکل ہوگئے! لاہورمیں آٹے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کردیا گیا۔ آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 2700 سے بڑھ کر 2800روپے ہوگئی، 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 1400 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ آٹا مہنگا ہونے پر شہری بلبلا اٹھِے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی ہے اور قیمت 4700 سے کم ہو کر 4600 روپے ہوگئی ہے۔