Friday, April 26, 2024

لاہور کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی عروج پر، جانوروں کی قیمت دُگنا

لاہور کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی عروج پر، جانوروں کی قیمت دُگنا
July 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی عروج پر ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد جانوروں کی خریداری کیلئے مویشی منڈی پہنچ گئی، شہری کہتے ہیں جانور تو خریدنا چاہتے ہیں لیکن پہنچ سے باہر ہیں، جو جانور گزشتہ سال 1 لاکھ روپے میں مل رہا ہے اب اس جانور کی قیمت 2 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

پائن ایونیومویشی منڈی میں اس وقت وائٹ چیتے نامی بکرے کی دھوم ہے۔

قصابوں نے جانور ذبح کرنے کیلئے اپنے ریٹ مقرر کرلئے، عید کے پہلے روز بڑے جانور کی ذبح کروائی کا ریٹ 25 ہزار جبکہ بکرے ذبح کروانے کا ریٹ 6 ہزار روپے مقرر کردیا گیا۔عید کے دوسرے دن بڑا جانور ذبح کرنے کی اجرت 20 ہزار جبکہ بکرا ذبح کرنے کی اجرت 3 ہزار سے پانچ ہزار مقرر کردی گئی۔

ٹوکے تیز کرنے والوں نے اپنی اجرت میں 100 فیصد اضافہ کردیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ ذبح کرنے اور گوشت بنانے کے لیے جو چھری 100 روپے میں ملتی تھی اب 400 روپے کی ہوگئی ہے۔