Sunday, September 8, 2024

لاہور کے شہری کو لیسکو کا بڑا جھٹکا، 2 یونٹ کا بل 2876 روپے

لاہور کے شہری کو لیسکو کا بڑا جھٹکا، 2 یونٹ کا بل 2876 روپے
August 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - کیا بجلی کا ایک یونٹ 1438روپے کا ہے؟ لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے رہائشی کو لیسکو کا بڑا جھٹکا، دو یونٹ کا بل 2876 روپے ڈال دیا، شہری نے کہا مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد بل موصول ہوا ، لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی دینا پڑے گا۔

بجلی کے بھاری بھرکم بل، بے جا ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی! اوپر سے لیسکو کی بے رحمی، ٹاؤن شپ لاہور کے رہائشی کو 1438 روپے فی یونٹ بل بھیج دیا۔

بند پڑے گھر میں صرف 2 یونٹ کا بل 2876 روپے آ گیا اور تو اور گزشتہ ماہ کا بل ادا کرنے کے باوجود 978 روپے بقایا جات کی مد میں بھی ڈال دئیے گئے۔

شہری کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد بل موصول ہوا، اب لیٹ ادائیگی کا جرمانہ الگ سے دینا پڑے گا۔

شہری کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا حکام کو کوئی پوچھنے والا نہیں، میٹر ریڈر سے لے کر اعلیٰ حکام تک سب من مرضیاں کرتے ہیں، جبکہ حکومت نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔