Thursday, May 2, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش،کا امکان ہے

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش،کا امکان ہے
May 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - جوڑے پل،صدر، دھرم پورہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہوراورگردونواح میں آندھی اوربارش نے گرمی کازورتوڑدیا،اوکاڑہ میں ژالہ باری،رینالہ خورد میں موسلادھاربارش سےگلیوں میں پانی کھڑاہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور اورگردونواح میں گزشتہ رات آندھی اور بارش سےٹمپریچرمیں واضح کمی!

لاہورمیں رات گئے اورصبح کے وقت تیزہواؤں اور ہلکی بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیا۔

شہر میں نواسی کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

درجہ حرارت میں کم اورموسم خوشگوار ہونےکااثرشہریوں کے موڈ پربھی نظرآیا۔

اوکاڑہ اورگردونواح میں رات کو  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

بصیرپورمیں بھی آندھی کے ساتھ بارش نے گرمی کوبریک لگادی۔

شہر کے درمیان میں سے گزرنے والی نہر اوورفلوہوگئی اورپانی ملحقہ آبادیوں تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات نے 24گھنٹے میں لاہور،سرگودھا،ٖفیصل آباد،منڈی بہاؤالدین،گجرات،گوجرانوالہ،قصور،اوکاڑہ صوبے کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہرکیاہے۔

آج موسم جزوی طورپر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔