Thursday, April 25, 2024

لاہور کے علاقے شاد باغ سے دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ اغوا

لاہور کے علاقے شاد باغ سے دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ اغوا
May 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کے علاقے شاد باغ سے دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ اغوا ہو گئی۔

17 سالہ عشاء ذوالفقار اپنے بھائی کے ہمراہ دسویں کلاس کا امتحان دیکر واپس آ رہی تھی کہ چار مسلح اغواء کاروں نے اسلحہ کے زور پر طلبہ کو اغوا کرلیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کے حاصل کر لی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے چار مسلح اغواء کار سفید رنگ کی گاڑی میں آئے اور موٹر سائیکل سوار بہن بھائیوں کو اسلحے کے زور پر روکا اور لڑکی کو گن پوائنٹ پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ شاد باغ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

ادھر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔