Saturday, May 11, 2024

لاہور کے کئی حلقوں میں ووٹرز اپنا ووٹ ڈھونڈنے پر مجبور

لاہور کے کئی حلقوں میں ووٹرز اپنا ووٹ ڈھونڈنے پر مجبور
July 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کے کئی حلقوں میں ووٹرز اپنا ووٹ ڈھونڈنے پر مجبور ہوگئے، شہری کبھی اِدھر اور کبھی اُدھر مارے مارے پھر رہے ہیں۔

لاہور کے کئی حلقوں میں ووٹرز ایک سے دوسرے پولنگ اسٹیشن کے چکر لگا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے آن لائن ووٹ موجود ہے مگر پولنگ اسٹیشن گئے تو کوئی کہیں بھیج رہا ہے اور کوئی کہیں۔

رہنماء پی ٹی آئی اعجاز چودھری کا کہنا ہے ووٹرز لسٹوں میں بہت زیادہ غلطیاں ہیں، الیکشن کمیشن کو 14 خط لکھے لیکن کوئی حل نہیں ملا۔