Friday, April 26, 2024

لاہور، کراچی اور پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

لاہور، کراچی اور پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے
May 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور/ کراچی (92 نیوز) - مہنگائی قابو میں نہ آسکی، لاہور، کراچی اور پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

مرغی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے لگیں، لاہور میں چکن 22 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، قیمت 407 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کی قیمت 385 روپے فی کلو تھی، ایک ہی روز میں قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ انڈوں کی قیمت 153 روپے فی درجن ہے۔

کراچی میں مرغی کا گوشت بدستور پانچ سو روپے سے مہنگا ہے، آج قیمت 10 روپے اضافے سے 550 روپے ہوگئی۔

پشاور میں زندہ مرغی تین سو روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی، گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔