لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش

لاہور (92 نیوز) - لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق طالبہ منزہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جسے شدید زخمی حالت میں سروسزاسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ نے خود کشی کیوں کی تاحال وجوہات سامنے نہ آ سکی۔ کالج انتظامیہ سے واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
لڑکی فورتھ ائیر کی طالبہ ہے۔ والدہ کے مطابق دو ہفتے قبل لڑکی کی حاصل پورہ میں شادی ہوئی تھی ۔ لڑکی اپنی شادی سے خوش نہیں تھی۔ 22 جون کو لڑکی اکیلی ہی اپنے سسرال حاصل پورہ سے لاہور آ گئی تھی۔ لڑکی مینزہ اپنی شادی کے بعد پریشان تھی۔